عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

Jan 06, 2025 | 10:23:AM
عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔

عدالتی عملے کے مطابق جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں ، کیس کا فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جا ئے گا، عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری کو آگاہ کر دیا،عمران خان کے وکیل فیصل یوسف چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی عملے نے بتایا ہے فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنانے کی اگلی تاریخ آج عدالت میں مقرر کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری مقرر کی تھی۔

خیال رہے کہ نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔

واضح رہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف یہ واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک چلا۔