خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Jan 06, 2025 | 11:57:AM
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جنوری تک ملتوی  ہوگئی۔

ہائی کورٹ میں ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پرجسٹس فاروق حیدر اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل 2رکنی بینچ نے  سماعت کی ،مدعی مقدمہ خلیل الرحمان قمر کے وکیل نے کیس کے التواء کی تحریری درخواست دی جس پر سماعت 13جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پٖڑھیں:سعودیہ اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے 63 پاکستانی بے دخل، وجہ سامنے آگئی

انسدادِ دہشت گردی کورٹ لاہور نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی،اس کیس میں شریک ملزمہ آمنہ عروج نے10 ستمبر 2024 کو ضمانت کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔