اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی  37بہاریں دیکھ لیں

ڈراموں اورفلموں کے علاوہ گلوکاری بھی کی،2019میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیاتھا

Jan 06, 2025 | 12:13:PM
اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی  37بہاریں دیکھ لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خوبرواداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی  37بہاریں دیکھ لیں،وہ آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔

مہوش حیات کاشمارپاکستانی ڈراموں اورفلموں کی صف اول کی اداکاراوں میں ہوتاہے جنہوں نے ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،مارول کی ٹی وی سیریز"مس مارول" میں عائشہ کا کردار بھی ادا کیا ہے۔

 

6 جنوری 1983ء کو کراچی میں ٹی وی اداکارہ رخسار حیات کے گھر پیدا ہونے والی مہوش حیات نے ماڈلنگ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد 2010ء میں ڈرامہ سیریل"ماں جلی" کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

مہوش حیات اداکاری اورماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں,حکومت پاکستان کی جانب سے 2019 میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔