ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے پرویز الہٰی کو نوٹس حمزہ شہباز نظرثانی کیس میں جاری کیا،جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کیا یہ کیس غیر مؤثر تو نہیں ہو گیا؟،حمزہ شہباز کے وکیل حارث عظمت نے کہا کہ کیس غیر مؤثر نہیں ہوا، آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی کیے تھے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی طرف سے کون پیش ہو گا؟وہ بھی کیس میں فریق ہیں۔
مزید پڑھیں:رمضان شوگر ملز ریفرنس، سماعت13 جنوری تک ملتوی
سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیصلہ نظرثانی میں چیلنج کیا تھا۔