نادرا میگا سنٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )نادرا میگا سنٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے والے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کر دئیے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ پاسپورٹس نے کراچی کے علاقے ناظم آباد اور سائٹ میں سیمنز چورنگی پر قائم نادرا میگا سنٹرز میں 10 پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔ شہری نادرا میگا سنٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز سے 24 گھنٹے مستفید ہوسکیں گے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے, اسلام آباد میں قائم دفتر پہلے ہی 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔
کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتر بھی عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں،پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے, شہریوں کے لیے آسان پراسس اور بروقت اجراء یقینی بنایا جا رہا ہے۔