معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے معمولی تلخ کلامی پر شہری طاہر کو زخمی کیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا،ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔