کیپ ٹاؤن ٹیسٹ؛پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز2صفر سے جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دیدی،پروٹیز نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا،جنوبی افریقا نے ٹیسٹ سیریز 2صفر سے جیت لی۔
پاکستان کو جنوبی افریقا میں مسلسل نویں شکست ہوئی،پاکستان جنوبی افریقا میں مسلسل تیسری بار وائٹ واش ہوا،جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615رنز بنائے تھے۔پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 194،دوسری اننگز میں 478رنز پر آؤٹ ہوئی، جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میں جیت کے لیے 58 رنز درکار ہیں۔جنوبی افریقا نے 58رنز کا ہدف بغیرکسی نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 213 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو شان مسعود 103 اور خرم شہزاد 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
خرم شہزاد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران غلام بھی 28 رنز پر اپنی وکٹ دے بیٹھے، کپتان شان مسعود بھی 145 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے،سلمان آغا 48 اور رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،عامر جمال نے34، خرم شہزاد نے 18 اور میر حمزہ نے 16 رنز بنائے۔ صائم ایوب انجری کی وجہ سے بیٹنگ نہ کرسکے۔ بابر اعظم میچ کے تیسرے روز 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو ینیسن نے 2 اور کوینا ماپھاکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سنچورین ٹیسٹ میں پروٹیز نے شاہینز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں :جنوبی افریقی بولر آپے سے باہر، بابراعظم کو گیند مار دی
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی، دوسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی تھی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائی تھیں،پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔