پی آئی اے کے فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان
کویت، بحرین،دمام اور جدہ کے لیے نئی بین الاقوامی پروازیں بھی آپریشن میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پی آئی اے نے بین الاقوامی اوراندرون ملک فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے نے کویت، بحرین،دمام اور جدہ کے لیے نئی بین الاقوامی پروازیں آپریشن میں شامل کر لی ہیں۔
اندرون ملک پروازوں میں کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کے ساتھ ملکی نیٹ ورک کوبھی وسعت دی ہے،کراچی سے پشاور کے لئے تیسری ہفتہ وار پرواز 25 جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی۔
پی آئی اے نے لاہور سے کویت کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 25 جنوری سے بحال کر دی ہیں،لاہور سے دمام کے لئے نئی ہفتہ وار دو پروازیں 22 جنوری سے اڑان بھریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار
قومی ائیرلائن کی سیالکوٹ سے بحرین کے لئے ہفتہ وار پرواز 20 جنوری جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے نئی دو طرفہ ہفتہ وار پرواز کا21 جنوری سے آغاز ہو گا،فضائی آپریشن میں اضافی پروازیں سیالکوٹ سے جدہ کے لیے 20 جنوری سے چلائی جائیں گی،یہ پروازیں دوبارہ سے بحال کردہ اور ملک کے نئے شہروں سے بین الاقوامی پروازوں پر مشتمل ہیں۔