حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹِ گرفتاری جاری 

Jan 06, 2025 | 15:42:PM
 حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹِ گرفتاری جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بنگلہ دیش کی عدالت  کی جانب سے جلاوطن سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے دوسری بار وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

چیف پراسیکیوٹر کے مطابق بنگلہ دیش کی عدالت نے جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

 اس سے پہلے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حسینہ واجد کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

 مزید پڑھیں:بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
 ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ دورِ اقتدار میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں ہوئیں جن میں سیاسی مخالفین کی بڑے پیمانے پر حراست اور ماورائے عدالت قتل شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ اور 11 دیگر افراد کے خلاف وارنٹ جاری کیے ہیں جن میں ان کے فوجی مشیر، فوجی اہلکار اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران شامل ہیں۔