برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ ؛ سہیل عدنان نے انڈر 13کیٹگری ٹائٹل جیت لیا

Jan 06, 2025 | 17:58:PM
برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ ؛ سہیل عدنان نے انڈر 13کیٹگری ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: سہیل عدنان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر)برٹش اوپن جوانیئر سکواش چیمپئن شپ  میں پاکستان کے سہیل عدنان نے انڈر13کیٹگری کا ٹائٹل جیت لیا۔

سہیل عدنان نے مصر کے معیز تمیر کو تین،دو ے شکست دی،سہیل عدنان کے باعث پاکستان 18سال بعد یہ ٹائٹل جیت سکا ہے۔

ڈائریکٹر ٹورنامنٹ پنجاب سکواش مامون  خان نے کہا ہے کہ سہیل عدنان کی کامیابی میں اس کے والدین کا اہم کردار ہے،صدر پنجاب سواش نورالامین مینگل اور پوری ٹیم نے نوجوان کھلاڑی کی ٹریننگ میں اہم کردار ادا کیا۔ان کاکہناتھا کہ سہیل عدنان کی کامیابی سے  لاہور سمیت پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:دنیا ئے کرکٹ کے بڑے کھلاڑی نے پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کر دیا