شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کی ملاقات،ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

Jan 06, 2025 | 18:04:PM
شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کی ملاقات،ایک دوسرے کو گلے لگا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ خان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کو بھائی سمجھتے ہوئے اپنے اختلافات کو ماضی کی بات قرار دیا۔

شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ خان کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک خوشگوار ملاقات ہوئی جس دوران دونوں ایک دوسرے سے گلے ملے اور ہاتھ بھی ملایا۔

 شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم سیاسی ورکرز ہیں بس  ایک واقعہ پیش آیا تھا اس کے بعد ہم آذر بائیجان میں ایک ساتھ ملےجبکہ ہمارے درمیان اب کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سینیٹر افنان اللہ خان کو اپنے چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں۔

بعد ازاں،سینیٹر افنان اللہ خان نے بھی ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا 'یہ میرے بھائی' ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کا انسانی سمگلروں کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کیلئے کارروائی کا حکم