عمران خان نےعدالت سے 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا،علیمہ خان

Jan 06, 2025 | 18:09:PM
عمران خان نےعدالت سے 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا،علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جلد از جلد فیصلہ سنائیں۔ 

بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آپ سزا سنائیں تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے کہ یہ کیا کیس تھا،اگر آپ یہ سمجھ کر 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ نہیں دے رہے کہ آپ میری گردن پر تلوار لٹکائیں گے،آپ سزا سنائیں اسی طرح جس طرح اپ نے عدت کیس،سائفر کیس میں سزا سنائی۔ 

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے تاثر دیا جائے کہ وہ بھی انہی کیطرح این آر او لیکر باہر آئے،انہوں نے بڑی کوشش کی کہ عمران خان 3 سال کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں،پھر انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو ہاؤس اریسٹ میں ڈال دیتے ہیں،پھر انہوں نے کہا کہ اپ چپ رہیں اور ہماری حکومت چلنے دیں،انہوں نے کہا کہ یہ پیغامات ہمیں براہ راست نہیں ہمیں مختلف ذرائع سے آئے،میڈیا پر تاثر دیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی ائی کے بیک ڈور رابطے اورچینلزسے بھی ہو رہے ہیں،انہوں نے واضح کر دیا کہ مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کوئی رابطہ نہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کو2نکاتی ایجنڈا دیا ہے،ایک مطالبہ9مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام،دوسرا مطالبہ بےگناہ لوگوں کی رہائی کا ہے، بانی پی ٹی آئی کے دو مطالبات حکومت کے سامنے ہیں لیکن حکومت کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں ایا ،اگر وہ مذاکرات میں سنجیدگی دکھائیں گے تو وہ تیزی دکھائیں گے،بانی پی ٹی ائی کا خیال ہے کہ جو کام ہونا چاہیے،وہ کسی این آر او یا بیک ڈور رابطے سے نہیں کارکنان بے گناہ ثابت ہو ،قانون کی حکمرانی اور جوڈیشل سسٹم کے تحت خود کو بے گناہ ثابت کرکے باہر آئیں۔ 

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد اس ریفرنس پر سزا سنائی جائے تاکہ ہمارے وکلا اس ریفرنس کو ہائی کورٹ لے جائیں،رابطہ کار اور حکومت غلط فہمی میں نہ رہیں،کہ عمران خان کو کسی چیز کا ڈر ہے،یہ ایک ناجائز ریفرنس ہے اس ادارہ میں بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں،بانی پی ٹی ائی اس جرم کو قبول کرنے کو تیار ہیں،اس پر اپ ضرور سزا سنا دیں۔ 

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ اب تک لاپتہ ہیں اس معاملہ پر کیوں آواز نہیں اٹھائی جا رہی ،پارٹی لیڈرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بتائیں کہ کتنے کارکنان لاپتہ ہیں، 26 نومبر کو جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے،26 نومبر کو جو آپریشن کیا گیا اس کا کسی کو تو جواب دینا پڑے گا ،26 نومبر کے بعد اب وہ حالات نہیں ہم آواز اٹھائیں گے ہم نے بہت مشکلات دیکھی ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں ہے ہم اس چیز سے نہیں ڈریں گے۔ 

 علیمہ خان نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملے گی وہ آ کر بتائیں گے تو بات آگے چلے گی،ابھی پانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کو میٹنگ نہیں کرنے دی جا رہی تو بات آگے کیسے چلائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا انسانی سمگلروں کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کیلئے کارروائی کا حکم