کوئٹہ میں موبائل فون سروس بحال

Jan 06, 2025 | 19:26:PM
کوئٹہ میں موبائل فون سروس بحال
کیپشن: موبائل فون، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق موبائل فون سروس کو گزشتہ شب جمیعت العلما اسلام کا احتجاج شروع ہونے کے بعد بند کیا گیا تھا ،محکمہ داخلہ نے شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس کو 7جنوری تک بند  کرنے کی  درخواست کی تھی،تاہم شام کو موبائل فون سروس کو بحال کردیا گیا ۔ 

موبائل فون سروس بند ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا ، مولانا عبدالواسع کاکہناتھا کہ موبائل فون سروس جے یو آئی کے احتجاج کے خوف سے بند کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے