عمران خان کے بغیر باقی سب کچھ زیرو ہے,حلیم عادل شیخ

Jan 06, 2025 | 19:26:PM
عمران خان کے بغیر باقی سب کچھ زیرو ہے,حلیم عادل شیخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فیاض جعفری)حلیم عادل شیخ نے میہڑ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سمری پر دستخط کرنے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اور عمران خان کے بغیر باقی سب کچھ زیرو ہے۔

میہڑ میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے دریائے سندھ سے پانی نکالنے کی سمری پر دستخط کر کے خود کو پھنسالیا ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ ڈرامے کر رہے ہیں اور عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور سندھ کے عوام سے سوال کیا کہ سمری پر دستخط کس نے کیے ہیں، مزید کہا کہ  اس نظام کے خلاف قوم اٹھ چکی ہے اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔

  انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کر لیا گیا ہے اور اس طرح کے حربے مزید کامیاب نہیں ہوں گے۔

 انہوں نے الیکشن چوری کو گندے نظام کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس کے خلاف پی ٹی آئی جدوجہد کر رہی ہے۔

 حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قیادت اور کارکنوں نے جیلیں کاٹی ہیں اور اب بربریت، فسطائیت اور فارم 47 والے نظام کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

 صدر حلیم عادل نے آخر میں کہا کہ عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور عمران خان کے بغیر باقی سب زیرو ہیں۔

مزید پڑھیں:ماضی میں بھٹو کو نہیں ملک کے مستقبل کو پھانسی دی گئی: شرجیل میمن