راشد خان کی تباہ کن بولنگ، افغانستان نے زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغانستان نے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-1 سے جیت لی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں راشد خان کی شاندار بولنگ کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کو شکست دی ,راشد خان نے دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
افغان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد زمبابوے کے خلاف 243 رنز بنائے.
افغانستان نے 86 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 363 رنز اسکور کیے۔
زمبابوے کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا گیا، جس کے جواب میں اس کی پوری ٹیم 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
راشد خان کی شاندار پرفارمنس کے باعث انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ رحمت شاہ کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا، جنہوں نے 392 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا، جبکہ افغانستان نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں:دنیا ئے کرکٹ کے بڑے کھلاڑی نے پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کر دیا