موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Jan 06, 2025 | 22:24:PM
موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان  ہے۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے چند میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے ۔تاہم صبح کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور، نوشہرا،مردان، صوابی اور گردو نواح میں چند مقامات پرہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل خریدنے والوں کی بڑی مشکل حل، یاماہا نے شاندار آفر متعارف کرا دی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی تو قع ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، ، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان اور گردونواح میں چند مقامات پرہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم صبح /رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو دارو اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت قلات منفی 10،زیارت منفی09،گوپس، کوئٹہ منفی 07،لہہ منفی 05 اوراستور میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے استعفیٰ دے دیا