مودی حکومت نے غلط پالیسیوں سے بھارت کو ہزاروں سال پیچھے دھکیل دیا، لالو پرشاد

Jul 06, 2021 | 09:25:AM
 مودی حکومت نے غلط پالیسیوں سے بھارت کو ہزاروں سال پیچھے دھکیل دیا، لالو پرشاد
کیپشن: بھارت کی اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت کی اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے چارہ گھپلا کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اپنے پہلے سیاسی خطاب میں مرکز کی نریندر مودی حکومت پر بھرپور تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس کی غلط پالیسیوں اور کورونا وبا سے صحیح طریقے سے نہیں نمٹنے کی وجہ سے ملک ہزارو ں سال پیچھے چلا گیا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق لالو پرساد یادو نے گزشتہ روز اپنی جماعت آرجے ڈی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پارٹی کے25 ویں یوم تاسیس کی تقریب کو نئی دہلی سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو ہزاروں سال پیچھے دھکیل دیا۔انہوں نے کہاکہ ان کی پالیساں بس اشیاءپر   جی ایس ٹی لاگو  کرنے اور نوٹ بندی سے شروع ہو ئیں جو ابھی جاری ہیں ۔ آرجے ڈی کے صدر نے کہا کہ آخری سانس تک محرومین و متاثرین کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے بحال