بوٹی مافیا سرگرم، محکمہ تعلیم نقل روکنے میں ناکام

Jul 06, 2021 | 09:30:AM

 (24نیوز)قمبر میں بوٹی مافیا سرگرم نقل دہڑلے سے جاری ،محکمہ تعلیم ہمیشہ کی طرح قمبر میں امتحانات میں نقل روکنے میں ناکام ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق قمبر کے گورنمنٹ باگوڈیرو ہائی اسکول میں جاری دسویں جماعت کے ریاضی کے پرچے میں کھلے عام نقل جاری ہےطلبہ کلاس میں کھلے عام موبائل فونز کا استعمال کرتے ہوئے نقل کرتے دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ انویجیلٹر بھی موجود ہے ۔

واضح رہےلاڑکانہ بورڈ کے تحت ڈویژن کے 99 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نویں اور دسویں جماعت کا امتحان دیں گے ، لاڑکانہ بورڈ کیجانب سے نقل کی روک تھام  کیلئے 17 ویجیلنس ٹیمز بھی بے سودرہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    آئندہ فون نہیں کرنا: رشتے داروں کا لڑکیوں پر تشدد، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں