(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر طورخم بارڈر کو بند کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق طورخم بارڈر سے آمدورفت کو آج سے بند کر دیا گیا، طورخم بارڈر کو اگلے حکم نامہ تک بند کردیا گیا، کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔
وفاتی وزیر داخلہ نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وباکے باعث این سی او سی کی جاریکردہ ہدایات کے مطابق تورخم بارڈر کو آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد پر تورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کیطرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا:مزید 25مریض انتقال کر گئے،مثبت شرح2.22فیصد