چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نےاپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Jul 06, 2021 | 10:01:AM

(24نیوز)نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا حلف برداری کی تقریب  صبح 10 بجے گورنر ہاؤس میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی سے انکے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری تقریب میں سنئیر ترین جج ملک شہزاد احمد خان سمیت تمام ججز نے شرکت کی ۔جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس علی باقر نجفی شرکت کی، جسٹس شاہد بلال حسن سمیت دیگر ججز نے بھی شرکت کی،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

وفاقی و صوبائی لاء افسران اور بار کے عہدیدار شریک ہوئے حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کا استقبال کیا گیا، چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، چیف جسٹس کی حلف برداری کے بعد ساڑھے دس بجے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں کل مقدمات کی سماعت شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:    بوٹی مافیا سرگرم، محکمہ تعلیم نقل روکنے میں ناکام

مزیدخبریں