قرضہ  کیوں لیا۔۔؟شراب میں دھت شوہر نےبیوی کوقتل کرکے لاش گلی میں پھینک دی

Jul 06, 2021 | 10:28:AM
قرضہ  کیوں لیا۔۔؟شراب میں دھت شوہر نےبیوی کوقتل کرکے لاش گلی میں پھینک دی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے ینگدونگپو کے علاقے میں معمولی بات پر60سالہ شخص نے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق  گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی کی اور تیز دھار آلے سے اس کے سر پر وارکئے اور جان لے لی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم اس وقت شراب کے نشے میں تھا اور اسے اس بات پر غصہ تھا کہ بیوی نے اس سے پوچھے بغیر قرض لیا تھا۔

ملزم نے قتل کے الزام سے بچنے کے لئے بیوی کی لاش کو  گلی میں پھینک دیا تھا تاکہ لوگ اسے خودکشی سمجھیں۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ 60سالہ شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ:ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن۔۔ 5 دہشتگرد ہلاک