(24نیوز )روس میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے پر 28 مسافر سوار تھے،مسافروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھراروسی طیارہ اے این26اچانک لاپتا ہو گیاتھا۔ حکام کی جانب سے 2ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جہاز کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن شروع کیاگیا۔
طیارہ لینڈنگ کی تیار ی کر رہا تھا کہ اچانک’ کامچٹکا پینن سولا‘ کے مقام پر اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک پرشہرت پانے کیلئےبا اثرافرادکا محنت کش پرظلم۔۔ویڈیو وائرل کردی
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز جس وقت لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا تو جہاز کی جانب سے طے شدہ طریق کار کے مطابق رابطہ نہیں کیا گیا ۔طیارے میں 6 ارکان پر مشتمل عملہ اور 2 بچوں سمیت 28 افراد سوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:قرضہ کیوں لیا۔۔؟شراب میں دھت شوہر نےبیوی کوقتل کرکے لاش گلی میں پھینک دی