’تیرے جانے کے بعد تیری یاد آئی‘غمزدہ مندرا بیدی نے شوہر کیساتھ تصویریں شئیر کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب رپورٹ)بالی ووڈ کی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہر راج کوشل کا بدھ کے روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا تھا۔ راج کوشل کے دنیا سے جانے کے بعد سے نہ صرف ان کی فیملی بلکہ بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی صدمے میں ہے۔ غمزدہ مندرا نے شوہر کی موت کے پانچ دن بعد اب کچھ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔مندرا بیدی نے ان تصویروں کے ساتھ کچھ لکھا تو نہیں لیکن ایک ٹوٹے دل والا ایموجی بنایا ہے۔ جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شوہر کی موت سے مندرا بی حد ٹوٹ گئی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مندرا بیدی نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام سے ڈی پی بھی ہٹا دی ہے اور اس کی جگہ انہوں نے بلیک سکرین لگا دی ہے۔
راج کوشل مندرا بیدی سے جڑا 25 سال پرانا ساتھ چھوڑ کر دنیا کو الوداع کہہ گیا۔ اس پیاری جوڑی پر اچانک آئی مایوس کن خبر سنتے ہی بالی ووڈ کے ستاروں اور دیگر سے لے کر مداحوں تک میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ راج کے انتقال سے ایک ہنستا کھیلتا ہوا خاندان بکھر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فحاشی اور بے حیائی میں علیزے نے انتہا کر دی۔۔مداح ناراض۔۔فنکاروں کی تنقید
1996 میں مندرا بیدی ایک شو کے لئے آڈیشن دینے گئی تھیں، اس وقت راج کوشل مکل آنند کے چیف اسسٹنٹ ہوا کرتے تھے۔ پہلی بار دونوں نے ایک دوسرے کو اسی وقت دیکھا تھا۔مندرا بیدی نے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ فلم میں بھی کام کیا تھا، لیکن راج کوشل نے ایک بار میڈیا کو دیئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ اس سے پہلے کبھی میں نے مندرا پر غور نہیں فرمایا تھا۔ملاقات دھیرے دھیرے پیار مین بدلی اور پھر مندرا بیدی اور راج کوشل نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی لباس پہنے آئمہ بیگ اور علیزے شاہ کو اداکارہ سیمی راحیل کا مشورہ
مندرا بیدی جہاں اپنے پروفیشن کیریئر اور لُک کو لے کر شروع سے بے حد حساس ہیں تو وہیں راج کوشل دل کے صاف اور خوش مزاج انسان تھے۔مندرا بیدی سے مل کر راج کوشل کی فیملی بے حد خوش ہوئی تو مندرا کی فیملی اس شادی کے لئے پہلے راضی نہیں ہوئی، بعد میں مان گئے۔14 فروری1999 کو دونوں نے شادی کرلی۔ شادی کے 12 سال بعد مندرا بیدری نے بیٹے ویر کو جنم دیا۔ گزشتہ سال مندرا بیدی اور راج کوشل نے ایک بچی کو گود لے کر اپنی فیملی مکمل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر منگنی کے باوجود ہانیہ عامر کو نہیں بھولے۔۔اہم ویڈیو وا ئرل کر دی
راج کوشل پوری زندگی مندرا بیدی کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا اور مضبوطی سےمندرا کے ہر فیصلے میں ساتھ دیا۔اپنے بچوں کے ساتھ دونوں اکثر خوشنما تصویر شیئر کرتے رہتے تھے۔ شادی کے 22 سال میں ہی راج کوشل نے مندرا بیدی اور اپنے دونوں بچوں کو اکیلا چھوڑ کر خدا کو پیارے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: 70 سال کی فیشن ڈیزائنر اگر 30سال کی لگے تو اس کے پیچھے کیا راز ہے۔۔ جانئے