مسلح افراد کا سکول پر دھاوا۔۔ 140 طلبا کو اغوا کر لیا

Jul 06, 2021 | 12:31:PM
مسلح افراد کا سکول پر دھاوا۔۔ 140 طلبا کو اغوا کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے 140 طلبا کو سکول سے اغوا کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے شہر کدونا میں بیتھل باپٹسٹ سکول میں مسلح حملہ آور  موٹرسائیکل پر سکول کی حفاظتی باڑیں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بچوں کواغوا کرلیا۔

 نائیجیرین پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور سکول کے سکیورٹی گارڈز کو قابو میں لیکر بچوں کے ہاسٹل تک پہنچے اور ہاسٹل سے بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنگل لےگئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون ٹیچر سمیت 26 افراد کو بچا لیا گیا تاہم مسلح حملہ آور 140 طلبا کو اغوا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ..مسافروں سے بھرا طیارہ لاپتا
 واضح رہے کہ نائیجیریا میں مسلح افراد اکثر دور دراز گاؤں میں حملہ آور ہوتی ہیں جہاں لوٹ مار، مویشیوں کی چوری کے ساتھ ساتھ تاوان کے لئے سکول کے بچوں اور شہریوں کو اغوا کیا جاتا ہے۔

نائیجیریا میں دسمبر 2020 سے اب تک ایک ہزار سے زائد طلبا کو اغوا کیا گیا اور ان میں سے اکثر کو مقامی عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ کئی اب بھی ان کی حراست میں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیںقرضہ  کیوں لیا۔۔؟شراب میں دھت شوہر نےبیوی کوقتل کرکے لاش گلی میں پھینک دی