امتحانات کینسل کرو!!میٹرک و انٹر میڈیٹ کے طلبا کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے طلباء کا امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے نیشنل پریس کلب کے باہر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق طلباء کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، طلباء کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت امتحانات کینسل نہیں کرتی احتجاج جاری رکھیں گے۔
طلباءسے بغیر تیاری کے امتحانات لینا حکومتی زیادتی ہے، احتجاجی طلباء کی جانب سے وزیر تعلیم کے استعفی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری کیخلاف نیا کیس،ایک ماہ کی مہلت مانگ لی