مریم اور صفدر کی سزاﺅں کے خلاف اپیلوں کی سماعت 15جولائی تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )ہائی کورٹ نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفد ر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف دائر کی جانے والی اپیلوں پر سماعت15جولائی تک ملتوی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفد ر کی سزا کے خلاف کی جانے والی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے اپیلوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں موقف اپنایا کہ بیماری کی وجہ سے دلائل کے لئے زیادہ وقت درکار وہوگا، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اپیلوں پر بہت زیادہ تاخیر نہیں کرسکتے،دلائل شروع کریں ،ہر ہفتے میں ایک دن اپیلوں کے لئے رکھ دیں گے۔
لیگی رہنمائوں کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے استدعا کی گئی کہ آج ہونے والی سماعت ملتوی کردی جائے، عدالت نے مریم نواز کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔
عدالت کی جانب سے 15جولائی سے اپیلوں پر کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مسافروں سے بھرا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ