حکومتی اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو چکیں:فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہان ہے کہ اپوزیشن ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ قانون کی عملداری، بلاتفریق احتساب، یکساں ترقی کے اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا ہے۔اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قانون کی عملداری، عوامی امنگوں کی ترجمانی، بلاتفریق احتساب اور یکساں ترقی سے جڑے عوامی انقلابی اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ پی ڈی ایم وہ بدقسمت اپوزیشن ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 6, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن ثابت ہوگا۔ ملکی ترقی، عوامی مسائل کےحل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پرشہرت پانے کیلئےبا اثرافرادکا محنت کش پرظلم۔۔ویڈیو وائرل کردی