(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہان ہے کہ اپوزیشن ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ قانون کی عملداری، بلاتفریق احتساب، یکساں ترقی کے اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا ہے۔اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن ثابت ہوگا۔ ملکی ترقی، عوامی مسائل کےحل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پرشہرت پانے کیلئےبا اثرافرادکا محنت کش پرظلم۔۔ویڈیو وائرل کردی