وفاقی کابینہ نے اضافی کسٹم ڈیوٹیز ، ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو کرنے کی منظوری دیدی

Jul 06, 2021 | 16:39:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی سربراہی کی وفاقی کابینہ کا اجلاس ۔ کونویڈیسیا ویکسین کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔کابینہ کو جی ٹونٹی ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے سے متعلق اقدام پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دیدی گئی۔ مالی سال 2021 کے لئے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کا معاملہ موخر کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اتھارٹی ایکٹ کی منظوری بھی دیدی۔
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری مینٹی ننس آف پبلک آرڈر ایکٹ 2019 میں ترمیم کی منظوری دیدی ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سکیورٹی آف اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2019 کی منظوری جبکہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور میں سحر زرین کی تعیناتی کا معاملہ موخر کردیا۔
 وفاقی کابینہ کے اجلاس میںچیئرمین ای او بی آئی کی کنٹریکٹ پر تعیناتی موخر کردی گئی جبکہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔
 ادارہ شماریات کے ممبر سپورٹ سروس کی دوبارہ تعیناتی کا معاملہ موخر کردیا گیا جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ تین اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق اورکابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ذہین طلبا کے لئے خوشبخری۔۔ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزے جاری کرنیکا اعلان

مزیدخبریں