درندہ صفت چچا کی نشہ دے کر مسلسل 4 روز تک بھتیجی سے مبینہ ز یادتی

Jul 06, 2021 | 18:00:PM
درندہ صفت چچا کی نشہ دے کر مسلسل 4 روز تک بھتیجی سے مبینہ ز یادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز)درندہ صفت چچا  کی نشہ دے کر مسلسل 4 روز تک  بھتیجی سے مبینہ ز یادتی  ،محنت کش خاتون شکیلہ منہ بولے چجا کے چنگل سے بھاگ کر چار روز بعد انصاف کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مقصود احمد کی عدالت میں مرزا شوکت بیگ نے شکیلہ  بی بی کو بچوں اور شوہر شہباز کے ہمراہ پیش کیا۔ خاتون نے عدالت کو بتایا وہ محنت مزدوری کرتی ہے ان کےگھر پر منہ بولا چچا رہتا تھا میں اس کو باپ سمجھتی تھی مجھے نہیں معلوم تھا کہ جس کو میں باپ سمجھتی ہوں اس کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔

چند ماہ قبل وہ اس کو وحدت کالونی سے عبدالمالک لے گیا جہاں اس نےتین افراد کے ساتھ مل کر مجھے نشہ دیا اور بعد میں میرے ساتھ چار روز تک زیادتی کی۔ مجھے کوٹ عبدالمالک محبوس رکھا جہاں سے وہ بھا گ کر گھر آئی ہے جس کے بعدوہ عدالت   پیش ہوئی ہے ۔خاتون کا کہنا تھا کہ  میرے ساتھ چچا اور دیگر افراد نے غلط کیا۔ استدعا ہے کہ ان کے خلاف مقدمے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ابتدائی بیان کے بعد سماعت سترہ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب شہر میں خواتین سے زیادتی کے جھوٹے مقدمات کی شرح بڑھنے لگی ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہونے والے 70 مقدمات جھوٹے ہونے پر خارج کر دئیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق مقدمات خارج ہونے کا مطلب ہے کہ ایسا وقوعہ ہوا ہی نہیں ہے۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق رواں برس اب تک خواتین سے زیادتی کے 200 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کا ہونے والا مقدمہ بھی جھوٹا نکلا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے اب تک ایک سو سترہ مقدمات کے چالان مکمل کیے ہیں، بعض مقدمات کا چالان مکمل کرنے کیلئے فرانزک رپورٹس کا انتظار ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے مطابق دفعہ 182 کے تحت جھوٹے مقدمات کا اندراج کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنادی