فورسز بلوچستان میں امن دشمنوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں : آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان میں امن اور استحکام ناگزیر ہے یہ مشکل سے حاصل کردہ امن کے ثمرات سمیٹنے کا وقت ہے۔سکیورٹی فورسز امن وخوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان سے متعلق ساتویں قومی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیااورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ ،بیوروکریٹس ،میڈیا اور اکیڈیما کے ارکان شریک ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد بلوچستان کی مستقبل کی قیادت کوقومی ،صوبائی امور سے روشناس کرانا ہے ۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بلوچستان قومی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان میں امن اور استحکام ناگزیر ہے یہ مشکل سے حاصل کردہ امن کے ثمرات سمیٹنے کا وقت ہے، دیرپا استحکام کیلئے عوامی فلاح، سماجی و اقتصادی ترقی کو ترویج دینا ہو گی ، سکیورٹی فورسز امن وخوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں ۔
آرمی چیف نے خطاب میں داخلی اور بیرونی خطرات پر بھی روشنی ڈالی ۔
جنرل باجوہ نے کہاکہ فوج ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ قومی و صوبائی ردعمل کو یکجا بنانے میں مصروف ہے،پاکستانی قوم ایک پرعزم قوم ہے ، پاکستانی قوم امن و استحکام کے حصول کیلئے بہت مشکل ادوار سے گزری ۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنادی