فیاض الحسن چوہان کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

Jul 06, 2021 | 19:17:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا انوکھا روپ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اظہا ر پسندیدگی کیا ہے ۔ان کی ٹریفک کھلواتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں فیاض الحسن چوہان کو غیر معمولی طور پر گاڑی سے باہر ٹریفک کھلواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹریفک کھلوانے کے دوران فیاض چوہان عوام سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے اور ان کی باتوں کا جواب دیتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو میں صوبائی وزیر کی جانب سے کیپشن درج کرتے ہوئے اس اقدام کو ’ملنگ وزیر کا دبنگ اسٹائل‘ قرار دیا گیا۔

کیپشن میں درج تھا کہ آپ نے آج تک کبھی کسی وزیر کو ٹریفک وارڈن کا کام کرتے نہیں دیکھاہوگا، فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقے اور محلے کی عوامی سڑک پر وہ کام کردیا جسے دیکھ کر عوام دنگ رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنادی

مزیدخبریں