اپوزیشن جماعتوں کے پاس آزاد کشمیر میں امیدوار ہی پورے نہیں ،فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس آزاد کشمیر میں امیدوار ہی پورے نہیں ہیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چودھری نے آزاد کشمیر الیکشن پر اپوزیشن کے دھاندلی کے ا لزامات پر بھی ردعمل دیا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس آزاد کشمیر میں امیدوار کھڑے کرنے کیلئے نہیں ہیں، یہ ابھی سے ہی دھاندلی کا بیانیہ نہیں بنائیں گے تو بعد میں جواب کیسے دیں گے؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں تو کھڑی ہی الیکٹ ایبلز کی بنیاد پر ہیں، ان کی اپنی کوئی حیثیت و اوقات نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کس بنیاد پر دعویٰ کرتی ہے کہ اس کے لوگ دوسری طرف چلے گئے ہیں۔
فواد چودھری نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں نواز شریف کس آئیڈیالوجی کے تحت آصف زرداری کی گود میں بیٹھ گئے ہیں؟انہوں نے ایک اور سوال کیا کہ بتایا جائے کہ آصف زرداری کس نظریے کے تحت مولانا فضل الرحمان کے ہوگئے ہیں؟
وفاقی وزیر نے کہاکہ لاہوردھماکے میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا، بلوچستان میں بھی بھارتی نیٹ ورک کوتوڑاہے،کلبھوشن کے بعد بڑا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئےگی،بلوچستان کے ناراض لوگوں سے مذاکرات کیلئے کام شروع کردیا،بلوچستان جلدامن کاگہوارہ بنے گا،فوادچودھری نے کہاکہ کابینہ میں الیکٹرانک ووٹنگ پربریفنگ ہوئی،15جولائی تک اپنی مشین تیارکرلیں گے، ان کاکہناتھا کہ اوورسیزپاکستانیزکوووٹ کاحق دیناچاہتے ہیں، 15جولائی تک الیکٹرانک ووٹنگ کانظام مکمل کرلیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت ائیرپورٹ سارے موسموں کیلئے کارآمدنہیں ہے، ٹورازم سے متعلق ائیرپورٹس کوتمام موسموں کیلئے کارآمدبنائیں گے، معذورافرادکی بورڈنگ اورڈی بورڈنگ میں بہتری لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ گرین ایریازکے تحفظ اورتجاوزات کے خاتمے کیلئے تفصیلی بریفنگ کی ہدایت کی گئی، گرین ایریازپراسلام آبادمیں کئی سوکنال زمینیں منسوخ کیں، ماضی میں بغیرپلان کے کنکریٹ کی عمارتیں کھڑی کردی گئیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کئی حکومتی اکابرین زیادہ پروٹوکول استعمال کررہے ہیں،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اپنے پروٹوکولزمیں کمی لائیں،زیادہ پروٹوکول لینے پرایکشن لیاجائےگا،جھنڈالگانے کی اجازت صرف وفاقی وزراکوہے،فلیگ ایکٹ پرعمل نہیں ہورہا۔
فوادچودھری نے کہاکہ سول ایوی ایشن کوریگولیٹری باڈی بنادیاگیا،اسلام آبادمیں مساجداورمدارس کے امام کوماہانہ پیسے دینے کی تجویزہے،ای اوبی آئی چیئرمین کی تعیناتی کامعاملہ موخرکردیاگیا، آر ایس ایم اویس حیدر اور لیاقت نعمان کو چارٹڈ اکاو¿نٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نیوزی لینڈاورپاکستان نے بہترین طریقے سے کوروناکامقابلہ کیا،اکانومسٹ نے پاکستان کے اقدامات کوسراہاہے،انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کی جائیدادوں پرقبضے،استعمال میں نہیں لائی جارہیں، کل گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری دیں گے، 3اعشاریہ7ارب ڈالرکاریلیف قرضوں کی ری شیڈولنگ میں ملے گا،پاکستان میں قیمتوں میں استحکام نظرآرہاہے۔
فوادچودھری نے دعویٰ کیاہے کہ 10سال میں پہلی بارکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفرہے،116ارب روپے زیادہ قرضہ پرائیویٹ سیکٹرکودیاگیا، ان کاکہناتھا کہ4اعشاریہ7ٹریلین کاٹیکس کلیکشن ہے،ٹیکس کے اگلے اہداف بھی پورے کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان کےساتھ2700کلومیٹرکابارڈرہے،پہلے پتہ ہی نہیں تھابارڈرکہاں سے شروع ہوتااب باڑلگادی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے نوآبادیاتی نظام میں جکڑی اقوام کو نکلنے کا حوصلہ دیا،وزیراعظم