(24 نیوز) ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم بلڈ کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں،ان میں اس مرض کی تشخیص شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی ۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو اولمپین نوید کو ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص کے بعد آرام کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فحاشی اور بے حیائی میں علیزے نے انتہا کر دی۔۔مداح ناراض۔۔فنکاروں کی تنقید
بیٹی حاجرہ نوید نے کہاہے کہ ڈاکٹرزنے علاج کیلئے40لاکھ کاخرچابتایاہے،ان کاکہناتھاکہ بابانے پاکستان کو94کاورلڈکپ جتوایا،علاج میں مددکی ضرورت ہے،وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے علاج میں مددکی اپیل ہے۔
واضح رہے کہ نویدعالم بیجنگ اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز خطرے میں،7کھلاڑی کورونا پازیٹو