اسرائیل کے مسئلہ پر پاکستان کی پالیسی واضح اور دو ٹوک ہے ،حافظ طاہر اشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہاہے کہ اسرائیل کے مسئلہ پر پاکستان کی پالیسی واضح اور دو ٹوک ہے ۔
معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کی فلسطین کے مسئلہ پر پالیسی کو عالم اسلام میں سراہا گیا ہے ، فلسطین کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کے موقف کو ایک بہادر ، جرا¿ت مند رہنما کا موقف قرار دیا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ سیاسی مقاصد کیلئے مشترکات کو تنازعہ نہیں بناناچاہئے، کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کا موقف نہ تبدیل ہوا ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل سے روابط یا تعلقات کی باتیں افواہ سازی اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔
یہ پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کے پاس آزاد کشمیر میں امیدوار ہی پورے نہیں ،فوادچودھری