آصف زرداری طبیعت ناسازی کے باوجود عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری طبیعت ناسازی کے باوجود عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے طبیعت ناسازی کے باوجود ڈاکٹروں کا مشورہ ماننے سے انکار کردیااور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ،سابق صدر کو ویل چیئرپر بیٹھا کر ایئرپورٹ سے لایا گیا
یاد رہے کہ آصف علی زرداری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے طلب کیا ہے ڈاکٹروں نے کرانی کے ہسپتال میں داخل سابق صدر کو سفر کرنے سے روکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی میں طالبات کے ڈانس کی ویڈیو وائرل!!