کورونا نے مزید ایک اور جان نگل لی، 805 نئے کیسزرپورٹ

Jul 06, 2022 | 09:47:AM

(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے شروع ہو گئے،مزید ایک شخص جاں بحق جبکہ 805 نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار 150 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 805 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

 این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.69 فیصد رہی جبکہ اب بھی 168 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں