موسم کے حوالے سے  محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Jul 06, 2022 | 10:00:AM

 (ویب ڈیسک) لاہور اور کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بادل ایک بار پھر برس پڑے،  پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ بدستور سندھ میں داخل ہورہا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اسکیم 33، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس فیز ون ، بہادر اورگلستان جوہرمیں ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے دفاتر جانے والے افراد اورموٹر سائیکل سواروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کلفٹن ،شارع فیصل اوراطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

 محکمہ موسمیات نے نو جولائی تک شہر میں شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارشوں سے ہلاکتیں ہوئیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں اب تک 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تین سو سے زائد مکانات کو نقصان کے بعد پی ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیںموٹر سائیکل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں