فرح گوگی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

Jul 06, 2022 | 10:45:AM

 (24 نیوز) فرح گوگی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

 اینٹی کرپشن کی ٹیم ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو مراسلہ بھجوا دیا

یہ بھی پڑھیں:رات گئے پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

مراسلے میں فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز، ہاؤسنگ سوسائٹی جی منگولیا کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی کو خط لکھ کر ریکارڈ طلب کیا۔

شہریوں کی درخواست پر ہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔

 خیال رہے غوثیہ بلڈرز نے 51 ایف گلبرگ ٹو میں دفتر قائم کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں