(24 نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
محمد فرحان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حلیم عادل شیخ کو لاہور سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گزشتہ رات اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رات گئے پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس سے رابطہ کرنے کے باوجود نہیں بتایا جا رہا حلیم عادل شیخ کو کہاں رکھا گیا ہے، حلیم عادل شیخ کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔