گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹیوں کے انتظامی محکموں کو 6 ماہ قبل تعیناتی کا عمل شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
گورنر پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے متعلقہ انتظامی محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل تیز کرنے کی ہداہت دیتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کی آسامیوں پر بروقت تقرری جامعات میں تعلیمی، انتظامی امور کو مئوثر طور پر چلانے کے لیے ضروری ہے۔ وائس چانسلرز کی مدت ختم ہونے سے 6 ماہ قبل ریگولر وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو ایک اور کامیابی: اہم شخصیت تحریک انصاف میں شامل
گورنر پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے، یونیورسٹیوں کے امور میں بہتری کے لیے وائس چانسلرز کانفرنس کا انعقاد جلد کیا جائے گا۔ یونیورسٹیوں میں ماحولیات کے حوالے سے کام کرنے کے لیے کنسورشیم بنا رہے ہیں۔