روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ ،ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

Jul 06, 2022 | 12:08:PM

(24نیوز ) روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ ،انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 207 روپے کے بعد 208 روپے پر جاپہنچا،انٹربینک میں ڈالر 206.94 روپے سےبڑھ کر 208روپے پر پہنچ گیا۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ تین روز میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 44 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان رہے گا ،عید  کی 5 روز کی تعطیل پر روپے پر دباو دیکھا جاسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیںموسم کے حوالے سے  محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

مزیدخبریں