(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں میں جانے والے شہریوں کی سہولت کے لیے 6 جولائی سے 9 جولائی تک مفت شٹل سروس چلانے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیخلاف مقدمات کا معاملہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی
محکمہ بلدیات کے مراسلے کے مطابق شہریوں کو مویشی منڈیوں تک لے جانے کے لیے شٹل سروس صبح 7 سے رات 9 بجے تک چلائی جائے گی، جانوروں کے ہر سیل پوائنٹ کے لیے کم ازکم 2 گاڑیاں بطور شٹل سروس چلائی جائیں گی۔
محکمہ بلدیات کے متعلقہ افسران اوراہلکاروں کو شٹل سروس کے لیے گاڑیوں کی فراہمی کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔