(24نیوز)ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرنے والے لاکھوں طالبعلموں کیلئے اچھی خبر،تاریخ میں پہلی بار ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرنے والے لاکھوں طالبعلم اب ڈاکٹر بن سکیں گے،ٹیکنیکل بورڈ نے میٹرک کے سٹوڈنٹس کے کورس میں بیالوجی کا مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بیالوجی کا مضمون پڑھنے والے طالبعلم انٹرمیڈیٹ میں پری میڈیکل میں داخلہ لے سکیں گے، ٹیکنیکل بورڈ نے میٹرک ٹیک میں بیالوجی کا مضمون شامل کرنے کیلئے آئی بی سی سی سے منظوری مانگ لی ۔
فیصلے کی منظوری کے بعد طالبعلم میٹرک ٹیک میں بیالوجی کا مضمون رکھ سکیں گے، سٹوڈنٹس اپنی مرضی سے بیالوجی کا مضمون رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دو اہم وزراء نے استعفیٰ دیدیا
ٹیکنیکل بورڈ کے مطابق میٹرک ٹیک میں بیالوجی کامضمون شامل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئی بی سی سی کی منظوری سے کیا جائے گا۔
دوسری جانب طالب علموں کا کہنا ہے کہ کورس میں سائنس مضامین شامل کرنا احسن فیصلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی