پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Jul 06, 2022 | 14:54:PM
پیٹرولیم مصنوعات،چیئرمین پی اے سی،نور عالم خان،وزارت خزانہ،پیٹرولیم ڈویژن
کیپشن: پندرہ ایم این ایز کے برابر ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کی تنخواہ ہے: کمیٹی رکن/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اے پی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی

 چئیرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر نور عالم خان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور حکومت عوام کو ریلیف دے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں دو بار واضح کمی ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا حکم

 چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے مزید کہا کہ حکومت نے قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کر دیا۔ شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں 50 روپے لیٹر کے مساوی کمی آچکی ہے، آئی ایم ایف حکومت سے سیلز ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

 کمیٹی نے سپیشل سیکرٹری کی عدم موجودگی پر وزیراعظم سے اظہار ناراضگی کیا اور عدم موجودگی پر گورنر سٹیٹ بنک، سپیشل سیکرٹری وزارت خزانہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

 کمیٹی اجلاس کے اخراجات سپیشل سیکرٹری فنانس اور گورنر سٹیٹ بینک پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گورنر سٹیٹ بینک اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں گئیں۔

کمیٹی رکن نثار چیمہ نے کہا کہ پندرہ ایم این ایز کے برابر ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کی تنخواہ ہے۔