الیکشن ایکٹ ترامیم، عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق درخواست پر اعتراضات لگا دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں عوامی مفاد اور عوامی دلچسپی کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
رجسٹرار آفس سے لگائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ فریقین کو درخواست کی کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی درخواست گزار نے دستیاب متعلقہ فورم سے رجوع کیا جب کہ درخواست گزار نے تسلیم کیاکہ معاملہ کسی دوسرے عدالتی فورم پر زیر التوا بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ ایڈووکیٹ عزیر کرامت بھنڈاری کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا تھا۔