(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وہ گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہر دوسرے دن ایک نیا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت پے در پے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہی ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بے پناہ کوششیں کی گئیں، ہمارے کسی ایک وزیر پر کرپشن کا کیس نہیں ہے، سولر کا ایک اسکینڈل ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ایکٹ ترامیم، عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے دور میں جو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ہوا وہ سندھ حکومت نے کیا، سندھ میں 2 صحافیوں کا قتل ہوا اور سیاستدانوں پر مقدمات درج ہو رہے ہیں۔