(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی حراست کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کیس کی سماعت کے دوران حلیم عادل شیخ عدالت پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے کیس کے کاغذات عدالت میں پیش کر دیئے، جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ کوئی ایسا کاغذ ہے جس سے پتہ چلے کہ یہ تفتیشی ٹیم ہے جو گرفتار کرنے آئی ہے، مجھے کوئی ڈاکومنٹ نظر نہیں آ رہا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے حلیم عادل شیخ سے استفسارکیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کل شام مجھے پکڑ کر گلبرگ تھانے پھر سی آئی اے لے گئے تھے، میرا قصور ہے کہ میں اسمبلی میں آواز اٹھاتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میں ہر تفتیش جوائن کرنے کو تیار ہوں، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ سندھ کب جانا چاہتے ہیں؟حلیم عادل شیخ نے کہاکہ میں تو بچوں کے ساتھ عید کرنا چاہتا ہوں،جسٹس علی باقرنجفی نے کہاکہ اسطرح تو نہیں ہونا چاہیے،مجھے فائل دے دیں میں کچھ دیر بعد فیصلہ سناوں گا، جسٹس علی باقر نجفی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ایکٹ ترامیم، عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس