ظہیر سے جدا کرنے کی کوشش کی تو۔۔۔ دعازہرا کی والدین کو سنگین دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دعا زہرا نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے شوہر ظہیر کو چھوڑ کر کراچی نہیں جائیں گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ان کو میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ان کےشوہر سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ انتہائی قدم اٹھا لیں گی لیکن ظہیر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گی۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے والدین پر تشدد کا الزام دہراتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی انہیں مارا پیٹا جاتا تھا۔ انہیں یقین ہے کہ اگر اب وہ گھر گئی تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ وہ دارالامان بھی نہیں رہنا چاہتیں۔ انہیں صرف اپنے شوہر کے ساتھ رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی حکومت کو بڑی پیشکش
دعا زہرا کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ بالغ ہیں اور ان کا نکاح جائز ہے۔ ظہیر کے بغیر رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ ایسا سوچنے سے ہی دل بیٹھنے لگتا ہے۔ دوسری جانب دعازہرا کے شوہر ظہیر کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتوں پر پورا یقین ہے۔ وہ دعا کے لیے جیل بھی جانے کو تیار ہیں۔