سپریم کورٹ ؛ منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف تحریک انصاف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر 

Jul 06, 2022 | 20:08:PM
سپریم کورٹ، منحرف ارکان قومی اسمبلی، تحریک انصاف کی اپیلیں، سماعت کیلئے مقرر،
کیپشن: سپریم کورٹ آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ میں منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف تحریک انصاف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
سپریم کورٹ کے جج  جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی مین تین رکنی بنچ 19 جولائی کو اپیلوں پر سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف تحریک انصاف کا ریفرنس خارج کردیا تھا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 19 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ جتنے بھی امپائر ساتھ ملا لے، پھر بھی شکست دینگے، عمران کا چیلنج